بھارت میں ٹوائلٹس کی کمی ، برطانیہ ذمہ دار ہے ،ا نوپم کھیر

لندن جدت ویب ڈیسک ایک برطانوی صحافی نے بھارت میں ٹوائلٹس کی کمی اور نکاسی آب کے مسئلے پر سوال اٹھایا تو بالی ووڈ ادکار انوپم کھیر غصے میں آگ بگولہ ہو گئے اور اس معاملے کا ذمے دار الٹا برطانیہ کو ہی ٹھہرا دیا۔انوپم کھیر اکشے کمار اور دیگر فنکاروں کے ساتھ اپنی نئی فلم ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا کی تشہیر کے لیے برطانیہ کے دورے پر تھے کہ پریس کانفرنس کے دوران ایک برطانوی صحافی نے ان سے 70 سال گزر جانے کے باوجود بھارت میں بیت الخلا کی قلت اور نکاسی آب پر سوال کیا تو انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے اپنے فوائد کے لیے بھارت میں ریلوے لائنیں تو بچھائیں لیکن 200 سال میں بھارتیوں کو نکاسی آب کا بہتر نظام نہ دے سکے۔اس موقع پر اکشے کمار نے کہا کہ اس فلم کا مقصد بھی یہی ہے کہ بھارت میں نکاسی آب کے مسئلے پرعوامی شعور میں اضافہ کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.