بھارت میں انسانیت ہار گئی نہتے مسلمان باڈی بلڈر کو بے دردی سے قتل کر دیا مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بےنقاب

جدت ویب ڈیسک :۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ایسا اندوہناک واقعہ پیش آیا جس نے انسانیت کو ہی شرمدنہ کر دیا ہے واقعے نے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے ایک بار پھر عیاں کر دیا۔ بھارت بھر میں مسلمان اس واقعے پر سراپا احتجاج ہیںبھارت میں انتہا پسند ہندوں نے نہتے مسلمان باڈی بلڈر کو بے دردی سے قتل کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکولر ازم کا دعوی کرنے والے بھارت میں تمام اقلیتوں میں سب سے مسلمان غیر محفوظ ہیں۔ 6ہندو انتہا پسندوؤں نے معروف مسلمان باڈی بلڈر نوید پٹھان کو بھرے بازار میں قتل کر دیا۔ہاتھوں میں آہنی سلاخیں اور تلواریں اٹھائے ہندو شدت پسند نوید کی تاک میں تھے، اسے دیکھتے ہی وہ اس پر ٹوٹ پڑے۔ لوہے کی سلاخوں اور تلواروں کے وار کر کے نہتے نوید پٹھان کو جان سے مار ڈالا۔ اس دوران ٹریفک معمول کی رفتار سے گزرتی رہی لیکن کوئی ان جنونیوں کو روکنے کی ہمت نہیں کر سکا۔

https://www.youtube.com/watch?v=lZnDW2_fukU

Leave a Reply

Your email address will not be published.