بھارت سے مقابلے کیلئے ہمارا۔۔۔۔ہی کافی ہے‘ عمائمہ ملک // #Pakistan #HumaimaMalick

لاہور  جدت ویب ڈیسک  اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین رائٹر اور ڈائریکٹر ز کے ساتھ نئے اداکاروں کی باصلاحیت کھیپ موجود ہے جن کو موقع دے کر انڈسٹری میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ۔اپنے ایک انٹر ویو میں عمائمہ ملک نے کہا کہ پاکستان میں بہت پیسہ ہے مگر وہ صرف دولت مندوں کے پاس ہے میں نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے اور وہاں کے سٹار کے مقابلے میں ہماری انڈسٹری کا ایک سٹار شان ہی کافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ بہت سارے لوگ مجھے پسند نہیں کرتے کیونکہ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ میں بات منہ پر کہنے والی لڑکی ہوں ، مجھ میں بناوٹ نام کی کوئی چیز نہیں میں اپنی اس عادت کو کبھی نہیں بدل سکتی چاہے لوگ اسے میری خوبی کہہ لیں یا خامی ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.