بھارتی فوج نے یاسین ملک کو پھر گرفتار کرلیا

جدت ویب ڈیسک : بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو کشمیریوں پرمظالم اور انکی شہادت پر ہونے والے احتجاج میں شرکت سے روکنے کیلئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔یاسین ملک کو فورسز نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ نماز جمعہ کے بعد احتجاج کے دوران سری نگر میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کی جانب بڑھ رہے تھے۔نجی نیوز کے مطابق وادی کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے یاسین ملک کو کشمیر میں قابض بھارتی سیکیورٹی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا ہے تاکہ وہ کشمیریوں کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت نہ کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.