بھارتی خواتین بھی فکسر نکلیں‘ متھالی راج نے ورلڈکپ کا فائنل بیچ دیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک بھارتی اداکا ر کمال راشد خان نے دعوی کیاہے کہ ہندوستانی ٹیم کی کپتان متھالی راج نے ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل فکس کیا ہو ا تھا۔ سوششل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کما ل راشد خان نے لکھا کہ ’’متھالی راج جس طریقے سے آئوٹ ہوئیں،یہ میچ فکس لگ رہا ہے،وہ اس طرح زبر دستی کیسے آئوٹ ہوسکتی ہیں؟،ناقابل یقین‘‘۔یاد رہے کمال راشد خان اس سے قبل پاکستان کیخلاف چیمپئنز ٹرفی فائنل ہارنے والی بھارتی مینز ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور سینئر بلے باز شیکھر دھون ، مہندرا سنگھ دھونی اور یوورا ج سنگھ کو بھی غدار قرار دے چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.