India releases 13 Pakistani prisoners

بھارتی جیلوںسے رہا ہونے والے 13 افراد پاکستان پہنچ گئے

لاہور جدت ویب ڈیسک بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے 13 افراد واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس پہنچ گئے جن میں جیل میں ہی پیدا ہونے والی بچی حنا بھی شامل ہے۔گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے 13پاکستانیوں کو رینجرز حکام کے حوالے کیا گیا ۔ جن میں بھارت کے شہر امرتسر کی جیل میں پیدا ہونے والی بچی حنا کو بھی شامل ہے ۔ اپنے وطن پاکستان میں پہلی بار پہنچنے پرحنا کی خوشی دیدنی تھی اور اس نے اپنے وطن سے محبت کااظہار قومی پرچم لہرا کرکیا۔ان کے گوجرانوالہ سے آئے اہل خانہ بھی واہگہ بارڈر پر موجود تھے ۔حنا کی پیدائش سنہ 2006میں امرتسر کی جیل میں ہوئی تھی اور وہ اپنی والدہ اور خالہ کے ہمراہ امرتسر سینٹرل جیل میں قید تھیں اور مقامی این جی او کے تعاون سے ان کی رہائی ممکن ہوئی ہے۔ایک مقامی این جی او نے ان کی خالہ اور ماں کی رہائی کے لیے چار لاکھ کا جرمانہ ادا کیا۔ اگر یہ جرمانہ ادا نہیں کیا جاتا تو انھیں دو سال مزید قید میں گزارنے پڑتے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حنا نے کہا تھا کہ وہ اپنے خاندان سے ملنے پر بہت خوش ہیں۔اس مقدمے میں پاکستانی قیدیوں کی وکیل نوجوت کور چبا نے بتایا کہ دہلی میں قائم پاکستان ہائی کمیشن اور امرتسر جیل کے پولیس ڈی جی نے تینوں پاکستانی شہریوں کی رہائی کے لیے کلیئرینس دی تھی۔حکام کے مطابق فاطمہ اور ممتاز کو آٹھ مئی سنہ 2006ئ کو اٹاری بین الاقوامی سرحد پر اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ منشیات انڈیا لا رہی تھیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.