Rahul Dravid and India Cricket Board

بھارتی بورڈ نے راہولڈ ڈراوڈ کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک :بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے عظیم بلے باز اور انڈر19 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کوچ راہول ڈراوڈ کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کیلئے یکساں انعام کا اعلان کیا ہے۔بھارت ٹیم کی انڈ19 ورلڈ کپ میں فتح کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم نے کے ہیڈ کوچ راہول ڈراوڈ کیلئے 50 لاکھ جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے دیگر اراکین اور کھلاڑیوں کیلئے بالترتیب 30 اور 20 لاکھ روہے کے انعام کا اعلان کیا تھا تاہم کھیل کے میدان میں دیوار کے نام سے مشہور عظیم بھارتی بلے باز نے بحیثیت کوچ بھی اپنی عظمت کا ثبوت دیتے ہوئے یہ کہہ کر انعام لینے سے انکار کردیا کہ ٹیم کی فتح میں سب کا برابر کا کردار ہے لہٰذا ٹیم کے تمام اراکین کو یکساں انعام سے نوازا جائے جس پر بورڈ میں موجود اکثر لوگوں نے اچھنبے کا اظہار کیا تھا کہ ڈراوڈ نے کیسے اپنی انعامی رقم میں کٹوتی کی درخواست کی۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ نے ڈراوڈ کی رائے کا احترام کرتے ہوئے ہیڈ کوچ سمیت تمام کوچنگ اسٹاف کیلئے 25لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.