Mawra Hocane Actress

بھارتی اور پاکستانی عوام میں کئی چیزیں مشترکہ پائی جاتی ہیں‘ماورا حسین

کراچی جدت ویب ڈیسک :پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے تسلیم کیا کہ بھارتی اور پاکستانی عوام میں کئی چیزیں مشترکہ پائی جاتی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران ماورا حسین نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے دوران اداکاری اپنی قانون کی تعلیم کیسے مکمل کی۔ماورا حسین نے بتایا کہ جب وہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، ان ہی دنوں میں وہ اپنے ایل ایل بی کے امتحانات کی وجہ سے بھی پریشان تھیں۔اداکارہ کے مطابق امتحانات قریب ہونے کی وجہ سے وہ صبح 6 بجے اٹھتی تھیں، پڑھائی کرنے کے بعد وہ فلم کی شوٹنگ میں شامل ہوتی تھیں۔اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے ایل ایل بی کی ڈگری 5 سال میں پوری کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.