Radhika Apte

بھارتی اداکارہ رادیکھا آپتے نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی

ممبئی جدت ویب ڈیسک :نیٹ فلکس سیریز سے مقبولیت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ رادیکھا آپتے نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی۔ میڈیا رپورٹ کے مابق 2018 رادیکھا کے لیے کامیابی کا پیغام لایا ¾ انہوں نے نیٹ فلکس کی تین سیریز ’سیکریڈ گیمز‘، گول اور لسٹ اسٹوریز میں اپنی اداکاری سے آن لائن شائقین کو اپنا گرویدہ کیا۔رادیکھا اب آیوشمان کھرانا کے ہمراہ اندھا دھن فلم کے ذریعے سلور اسکرین پر بھی انٹری دیں گی۔بالی ووڈ اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں اور ان کے انسٹاگرام فینز کی تعداد تقریباً 15 لاکھ ہے۔رادیکھا کو سیر و تفریح بہت پسند ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے سفر ور کھانے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں رادیکھا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ڈائٹ کا بہت خیال رکھتی ہیں کیونکہ اچھی صحت کے لیے اچھی غذا بھی ضروری ہے۔انہوں نے صحت مند غذا کو فٹنس کا اہم ترین عنصر قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.