India Train New Delhi

بھارت،مسلمان ہونے کا جرم‘ 3علما کیساتھ ٹرین میں کیا ہوا‘ جانئے

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک بھارت میں 6نامعلوم افرادنے چلتی ٹرین میں 3علماءکو سر پر عمامہ اور رومال پہننے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق گلزار ، اسرار اور اکبر نامی تین عالم دہلی سے اپنے اپنے گھروں کو جانے کے لیے ٹرین پر سوار تھے۔شروع شروع میں تو ہر چیز معمول کے مطابق تھی ٹرین اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ 6نا معلوم افراد نے ان تین علماءکو گھیرے میں لے لیا اور ان پر چلانے لگے کہ تم نے عمامہ اور رومال سر پر کیو ں باندھا ہے جس کے بعد انہوں نے تینوں علماءکو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انکے کپڑے پھاڑ ڈالے۔اس کے بعد حملہ آور بغیر کسی مزاحمت کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.