بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ، اکشے کمار کا انکشاف

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ کم عمری میں انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔بھارت میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانا یا جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی خبریں آئے دن سامنے آتی رہتی ہیں اور حوس کے پچاریوں نے بالی ووڈ کی نامور اداکاراں کو بھی نہ چھوڑا، سونم کپور، پرینیتی چوپڑا، ودیا بالن اور کنگنا رناوت سمیت متعدد نامور اداکارائیں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا اعتراف کر چکی ہیں۔بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھی کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اکشے کمار نے ایک انٹریو کے دوران کہا کہ انہیں بچپن میں نامناسب طریقے سے چھوا گیا تھا اور میں نے اس واقعے کے بارے میں اپنے والدین کو بھی بتایا۔واضح رہے کہ کچھ سال پہلے ایک سیکیورٹی گارڈ نے اکشے کمار کے بیٹے کو نامناسب انداز میں چھوا تھا جس پر اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے نوکری سے فارغ بھی کر دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.