بوئنگ 777طیارہ اڑانے والی سب سے کم عمر خاتون

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک بھارتی خاتون نے دنیا میں بوئنگ 777 طیارہ اڑانے والی سب سے کم عمر خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔عینی دِویا نامی بھارتی خاتون نے اپنی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے صرف 30 سال کی عمر میں پائلٹ بننے کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جسے پہلے ان کی کمیونٹی کے لوگ غیرمعمولی کام سمجھتے تھے۔ عینی دویا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے میرے والدین نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، جبکہ بہت سے لوگوں نے انہیں ایسا کرنے سے منع بھی کیا تھا، لوگوں نے بہت مزاحمت کی، خاص کر مجھے فیس ادا کرنے میں بھی کافی مسئلہ ہوا جو اس وقت میرے والدین کے لیے بہت زیادہ تھی۔بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں وجایاواڈا نامی شہر سے تعلق رکھنے والی دویا نے مقامی اسکول سے تعلیم حاصل کی جہاں ہر بچہ اپنے والدین کی خواہش پر انجینئر اور ڈاکٹر بننا چاہتا تھا لیکن دویا ایک مختلف راہ اختیار کرنا چاہتی تھیں۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا، میں بچپن سے ہی پائلٹ بننا چاہتی تھی، یہ الگ بات کہ مجھے میرے آس پاس کے لوگوں نے اس حوالے سے کچھ نہیں سکھایا۔اپنے والدین کی سپورٹ کے ساتھ عینی دِویا نے 17 سال کی عمر میں اندرا گاندھی راشٹریا ارڑن اکیڈمی میں داخلہ لیا، جہاں انہوں نے بہت محنت کی اور اسکالر شپ حاصل کرکے 19 سال کی عمر میں اپنی ٹریننگ ختم کرلی۔ ایئر انڈیا میں ملازمت کرتے ہوئے عینی دِویا نے اسپین اور لندن میں بوئنگ 737 اڑانے کی تربیت لی جس کے بعد وہ دنیا کا سب سے بڑا ٹوئن جیٹ بوئنگ 777 اڑانے کے قابل ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.