بنی گالہ میں اہم بیٹھک لگ گئی ،اہم فیصلے متوقع

جدت ویب ڈیسک :سابق وزیر اعظم کی عدلیہ مخالف تقاریر، حکومت کی نا کامی، اور انتخابات کی تیاری کے حوالے سے تحریک انصاف کے بڑے آج بڑے فیصلے کرینگے۔ عمران خان نے پارٹی کے کور گروپ کا ہنگامی اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ داخلی و خارجی خطرات کے علاوہ آئندہ انتخابات اور پارٹی امور پربھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق کور گروپ اجلاس میں نواز شریف کی اداروں پر تنقید کا جائزہ لیا جائیگا۔ اداروں کے وقار کی بحالی اور سچ قوم کے سامنے لانے کے حوالے سے حکمت عملی بھی تیار کی جائیگی۔تحریک انصاف کی سیاسی صورتحال پر بنی گالہ میں اہم بیٹھک ہوئی
عمران خان سے شیخ رشید نے بنی گالہ میں ملاقات بھی کی ۔ ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شیخ رشید نے حافظ آباد اور مانسہرہ جلسوں کی دعوت قبول کرلی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت کور گروپ کا بھی اجلاس ہوا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ ہر کسی کو ہر وقت بیوقوف بنایا جائے مگر بار بار لوگوں کو بیوقوف بنانا ممکن نہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.