Tea Price Increase in Bangladesh

بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں اضافہ

ڈھاکہ جدت ویب ڈیسک :بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ نیلامی کے لیے مارکیٹ میں کم چائے کی فراہمی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز چٹاگانگ میں ہونے والی ہفتہ وار نیلامی کے موقع پر چائے کے اوسط نرخ 279.38 ٹکے â2.7 ڈالرáá فی کلوگرام رہے۔ایک ہفتہ قبل ہونے والی نیلامی میں چائے کے اوسط نرخ 279.29 ٹکے فی کلوگرام رہے تھے۔مارکیٹ میں کل 2.24 ملین کلوگرام چائے نیلامی کے لیے پیش کی گئی جس میں سے 2.1 فیصد فروخت نہ ہوسکی جبکہ گزشتہ نیلامی میں لائی جانے والی 2.29 ملین کلوگرام چائے میں سے 4.7 فیصد فروخت ہونے سے رہ گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.