وزن کم کرنے کے طریقے

بنا کچھ کئے وزن کم کرنے کے طریقے

کھانا شروع کرنے سے پہلے پانی کا ایک گلاس ضرور پئیں ۔
کھانا چھوڑنے کی بجائے آپ کھانے کی مقدار کو کم کرلیں ۔ جو آپ کی ذہنی تسکین کیلئے کافی ہو ۔
آپ اگر ورزش کا وقت نہیں نکال پاتے تو آپ کسی نہ کسی بہانے تھوڑا سا زیادہ چلیں ۔ یا لفٹ کی بجائے سیڑھیوں کو ترجیح دیں ۔
سوڈا بوتلیں پینا بالکل ترک کردیں ۔ کیونکہ جتنی محنت آپ کم کیلوریز کھانے میں اور اس سے زیادہ کیلوریز جلانے میں لگاتے ہیں ان سب کیلوریز کی کمی یہ ایک بوتل بآسانی پوری کرکے آپ کی محنت کو غارت کردیتی ہے ۔
زیادہ دیر تک بھوکے مت رہئے ۔ اس سے آپ اپنا وزن کم ہونے کی بجائے بڑھنے لگے گا ۔
رات کا کھانا کم کھائیں اور جلدی کھالیں ۔ کیونکہ رات کو 12 گھنٹوں تک پیٹ کو خالی رکھنے سے آپ کا وزن جلدی کم ہونا شروع ہوجائے گا ۔
نیند میں کمی آپ کے وزن بڑھنے میں سب سے بڑا محرک ہے ۔ اس لئے وقت پر اور مکمل نیند لیجئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.