SBCA

بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی لائسنس کےلئے پروجیکٹ کی لاگت ،ساخت اورہیئت کے مطابق کیٹیگریز کی تجویز

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر،ایس بی سی اے کی لائسنسنگ کمیٹی کااجلاس سینئرڈائریکٹرآشکارداورکی زیرصدارت منعقدہواجس میں وائس چانسلراین ای ڈی یونیورسٹی ، ڈاکٹرسروش حشمت لودھی ،پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹ اورٹائون پلانرزکے آرکیٹیکٹ ایم عارف علی چنگیزی ،انسٹیٹیوشن آف انجینئرز کے انجینئرسہیل بشیر،انسٹیٹیوشن آف ارکیٹیکٹس کے انجم عادل ،ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرزâآبادá کے ذیشان صدیقی ، ڈائریکٹرلائسنسنگ سیکشن انجینئرندیم رشیدشریک تھے ۔ چیئرمین آشکار داوراورممبران کمیٹی نے اس بات پرمسرت اوراطمینان کااظہارکیاکہ لائسنس کمیٹی کے اجلاس اب باقاعدگی اورتواترکے ساتھ منعقدکیئے جارہے ہیں جس سے ناصرف لائسنس کے اجرائ میں شفافیت اورباقاعدگی کااظہارہوتاہے بلکہ پروفیشنل آرکیٹیکٹ ،انجینئر،بلڈرزاورڈویلپرزکومطلوبہ قابلیت ،تجربے اورکارکردگی کی بنیاد پرلائسنس کااجرائ تسلی بخش طریقے پرممکن ہوتاہے ۔کمیٹی کے ممبران نے بلڈرز اورڈویلپرز لائسنس کے اجرائ کے لئے ،پروجیکٹس کی لاگت ،ساخت اورہیئت کے مطابق کیٹیگریز کرنے کی تجویزدی ،چیئرمین نے یہ تجویزایڈوائزری کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی کمیٹی نے جیوٹیک لیبارٹیری کی رجسٹریشن سے قبل لیبارٹیری کی انسپکشن کی بھی تجویز دی تاکہ مطلوبہ سہولتوں اور ایکوپمنٹ کی فراہمی کویقینی بناکرمعیار کویقینی بنایاجاسکے ۔ کمیٹی نے کل 45ñ درخواستوں پر غور کیااوردرخواست گزاروں سے انٹرویوکیئے اور15ñلائسنسزکی منظوری دی جن میں 6ñ آرکیٹیکٹ ،2ñانجینئر،6ñبلڈرز،01ñڈویلپرشامل ہیںجبکہ جیوٹیک لیبارٹری اس میں شامل نہیں ہیں۔ کمیٹی نے مطلوبہ دستاویزات نہ رکھنے والے بقایا درخواست گزاروں کو مکمل دستاویزات کے ساتھ آئندہ میٹنگ میں شرکت کرنے اورمنظوری حاصل کرنے والوں کولائسنس جاری کرنے کی ہدایات کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.