#ITService #Projectlaunched #Balochistan #PM #Imrankhan #Pakistan

بلوچستان کیلئے دو ارب روپے کا آئی ٹی سروس منصوبہ شروع

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن کے تحت بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تیز ترین انٹرنیٹ فراہمی کے منصوبوں کا عملی طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔
امین الحق نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہونے کیلیے صوبہ بلوچستان کے میرے اپنے لوگوں کیلیے شروع ہونے والے اس منصوبے کا حصہ بننا ان کیلیے باعث مسرت اور فخر کی بات ہے۔ بلوچستان کے دو ہزار سے زائد علاقوں اور 20 لاکھ کی آبادی کو یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے 09 ارب روپے کی لاگت سے ہائی اسپیڈ تھری جی فور جی انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔اس سلسلے میں جنوبی بلوچستان کیلیے 2 ارب روپے سے زائد مالیت سے براڈ بینڈ سروس کی فراہمی کے منصوبے کی شروعات کی گئی ہے۔ منصوبے سے تربت، کیچھ ،دشت، پنج گور اور اطراف کے 23 ہزار 964 مربع کلومیٹر علاقے میں 306 پسماندہ دیہاتوں کے 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد رہائشی افراد مستفید ہوں گے، معاہدے پر وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے سی ای اوحارث محمود اور یوفون/ پی ٹی سی ایل کے قائم مقام سی ای او ندیم خان نے دستخط کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.