DMC East

بلدیہ کے بعد اورنگی، سائٹ اور کیماڑی زون میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائیگا‘غربی ایاز حمید اللہ بلوچ

کراچی جدت ویب ڈیسک بلدیہ غر بی میں رہائش پذیر عوام کو سرسبز اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ضلع ویسٹ شہزاد فضل عباسی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی ایاز حمید اللہ بلوچ اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بلدیہ زون میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کراچی میں بڑھتی ہوئے آلودگی اوراس کے مضر اثرات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے سرسبز ماحول کی فراہمی سے جہاں آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے وہیں ہیٹ اسٹروک کے ممکنہ خطرات سے بھی عوام کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے ایڈمنسٹریٹر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول فراہم کرنے کیلئے چاروں زونوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سرسبز ماحول فراہم کرنے کیلئے بلدیہ زون کے بعد اور نگی ، سائٹ اور کیماڑی زون میں بھی عنقریب شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا میونسپل کمشنر نے بلدیہ غربی میں شجر کاری کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شجرکاری مہم کے دوران چاروں زونوں میں تقریبا دس ہزار پودے لگائے جائیں گے جن سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند ماحول میسر آئے گا ڈائریکٹر پارکس نے بلدیہ غربی میں شجر کاری کے حوالے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چاروں زونوں میں شجر کاری کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ شجر کاری مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے محکمہ پارکس کی جانب سے خصوصی اقدامات کیئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.