Babrak Shah

بعض عناصر کی سازشوں سے پریشان ہونے کی بجائے نیا حوصلہ اور عزم ملتا ہے ‘ببرک شاہ

لاہور جدت ویب ڈیسک :صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ بعض سازشی عناصر ہر وقت میرے خلاف کسی نہ کسی سازش میں مصروف رہتے ہیں مگر پریشان ہونے کی بجائے مجھے اپنے مخالفین سے ایک نیا حوصلہ اور عزم ملتا ہے۔ انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کردار کشی اور سازشیں ہمیشہ اس کےخلاف کی جاتی ہیں جو اپنے شعبے میں کامیاب ہو ۔ میرے بعض مخالف دوست میرے خلاف سازشیں کر کے اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ببرک شاہ ایک کامیاب انسان اور اداکار ہے اور یہی میری کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے اسٹیج ، ٹی وی اور فلم میں کام کرنا باعث فخر ہے اور خدا کا شکر ہے کہ میں تینوں شعبوں میں سرخرو رہا ہوں ۔ یاد رہے کہ ببرک شاہ اپنی فلم ’’مولا وے ‘‘ میں رائٹر ، ڈائریکٹر ، پروڈیوسر ، کیمرہ مین ،ایڈیٹنگ ، ڈبنگ سمیت 37شعبوں میں کام کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں جس کو آج تک کوئی بھی بریک نہیں کر سکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.