Sarfraz Ahmed Captain Pakistan Cricket Team

بعض خراب گیندوں کے باعث شکست کا سامناکرنا پڑا :سرفراز احمد

شارجہ جدت ویب ڈیسک :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پشاور زلمی کے ہاتھوں5وکٹوں سے شکست کے بعد کہا ہے کہ بالرز سے کچھ بری گیندیں ہوگئیں جو میچ ہارنے کی وجہ بنیں۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکست مایوس کن ہے لیکن ٹیم کو کریڈٹ دوں گا کہ اس نے زبردست انداز میں فائٹ کی،میچ تقریبا ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا لیکن ہمارے بولرز ہمیں میچ میں واپس لے آئے،ہم دو میچ ہارے ہیں اور دو جیتے ہیں، اب دوبارہ تعین کریں گے کہ ہماری سب سے اچھی پلیئنگ الیون کیا ہوسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں بالنگ بہت اچھی ہورہی ہے جس کی وجہ سے بیٹسمین مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کا انجرڈ ہونا پریشان کن ہے، کھلاڑیوں کو بھی احتیاط کرنی ہوگی کہ زیادہ لیگز نہ کھیلیںکیوں کہ آگے پاکستان کی کافی مشکل سیریز آرہی ہیں۔۔#/s#

Leave a Reply

Your email address will not be published.