بریڈ پٹ سے اچھا تعلق رہا ،بہتر ہے تنہائی میں رولیا جائے، انجلینا جولی

لاس اینجلس جدت ویب ڈیسک آسکر ایوارڈ یافتہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ بریڈ پٹ سے بھی ہمیشہ سے ہی ان کا ایک اچھا تعلق رہا ہے۔وینیٹی فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے علیحدگی اور اپنے بچوں کے حوالے سے بات کی۔انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی شادی میں مسائل کا آغاز 2016 میں ہوا جب اداکارہ اپنی ہدایات میں بننے والی فلم فرسٹ دے کِلڈ مائے فادر کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ چیزیں اس وقت خراب ہونا شروع ہوئیںبلکہ مشکل ہونا شروع ہوئیں۔تاہم اداکارہ کے مطابق اس دوران کے بچوں نے کافی بہادری کا مظاہرہ کیا جبکہ بریڈ پٹ سے بھی ہمیشہ سے ہی ان کا ایک اچھا تعلق رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میرا خیال ہے بچوں کے سامنے رونے سے بہتر تنہائی میں رونا ہے ، انہیں ایسا ہی محسوس ہونا چاہیے کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا۔پریڈ پٹ سے اپنے تعلق کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ہم دونوں کو ایک دوسرے کی فکر ہے ، اپنے بچوں کی فکر ہے اور ان کا خیال رکھنا ہی ہمارا مقصد ہے۔برینجلینا کے نام سے مشہور اس ہولی وڈ جوڑے کی شادی 2014 میں ہوئی تھی تاہم یہ دونوں 2004 سے اکھٹے رہ رہے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 41 سالہ انجلینا جولی نے 52 سالہ بریڈ پٹ سے طلاق کے لیے مقدمہ دائر کرنے کے ساتھ اپنے 6 بچوں کی تحویل کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی ،بریڈ پٹ کے منشیات کے عادی ہونے کی وجہ سے تنگ آچکی تھیں اور ان کا ماننا تھا کہ بریڈ پٹ کا مشتعل رویہ بچوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے تاہم بعدازاں بریڈ پٹ بچوں کے ساتھ برا سلوک روا رکھنے کے الزام سے بری ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.