#JUIF #FaceBadin #Seat #PPP #Sindh #Pakistan

بدین کی نشست میں جے یو آئی اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہوگی

کراچی:جدت ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں دوریاں بڑھنے لگیں، جمیعت علمائے اسلام ( ف) نے سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور پی ایس 70 بدین کی نشست پر مولانا گل حسن کو امیدوار نامزد کردیا۔ذرائع کے مطابق ماضی قریب میں جے یو آئی نے گھوٹکی، ملیر اور سانگھڑ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی اعلانیہ حمایت کی تھی لیکن اب پی ڈی ایم میں اختلافات بڑھنے کے بعد جے یوآئی نے پیپلز پارٹی کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس 70 بدین کی نشست پیپلز پارٹی کے رکن بشیر ہالیپوتہ کے انتقال کے سبب خالی ہوئی تھی۔ بشیر ہالیپوتہ کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھے۔ پی ایس 70 بدین کی نشست پر 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اختلافات بڑھنے کے بعد جے یو آئی نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے لیے انتخابی میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی پی ایس 70 بدین کی نشست پر بلا مقابلہ انتخاب کے لیے کوشاں تھی لیکن ان کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.