2018

بجٹ دستاویزات 18مئی تک فائنل کرکے شائع کرنیکافیصلہ

کراچی جدت ویب ڈیسک وفاقی حکومت نے بجٹ ان بریف سمیت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی دستاویزات کو 18 مئی تک حتمی شکل دے کر اشاعت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کورواں مالی سال کے لیے نظرثانی شدہ تخمینہ جات اور آئندہ مالی سال کے بجٹ تخمینے 28 فروری تک بھجوانے کی ہدایات کردی ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق فنانس ڈویژن کے بجٹ ونگ کی جانب سے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے کہ خزانہ ڈویژن کے بجٹ ونگ کی جانب سے سال 2018-19 کے لیے بجٹ ان بریف کی دستاویز کی تیاری اختتامی مراحل میں ہے اور اس میں آئندہ مالی سال کے آمدنی و اخراجات کی تفصیلات سمیت دیگر تمام بجٹ تخمینہ جات اور رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینہ جات کی ری کنسلیشن کرکے ان کے بجٹ ان بریف میں شامل کیا جارہا ہے لہذا تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ تازہ ترین بجٹ تخمینہ جات بجٹ ونگ خزانہ ڈویژن کو بھجوائے جائیں ۔اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے بھی تازہ ترین تخمینہ جات بھجوائے جائیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مڈ ٹرم بجٹری فریم ورک اور سالانہ ترقیاتی پلان، مجوزہ پی ایس ڈی پی کے تخمینہ جات بھی بھجوائے جائیں تاکہ ان کی بجٹ دستاویزات کو تیار کیا جا سکے اور قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے بعد پی ایس ڈی اور سالانہ ترقیاتی پلان کے اعدادوشمار و تخمینہ جات کو حتمی شکل دے کر بجٹ دستاویزات کی اشاعت شروع کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.