Boxer Amir Khan and Faryal Makhdoom

باکسر عامر خان اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ تعلقات زیادہ وقت گزارنے لگے

سان فرانسسکوجدت ویب ڈیسک :پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان گذشتہ دنوں اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ ہونے والے تنازع اور بعدازاں تعلقات کی بحالی کے بعد اہل خانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم اور صاحبزادی لامائسہ کے ساتھ سان فرانسسکو میں سیروتفریح اور شاپنگ کی اور اس موقع کی ایک تصویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔تصویر میں عامر کو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ نہایت خوش و خرم دیکھا جاسکتا ہے، لیکن جس چیز نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کی، وہ ان کی بیٹی کے سرخ ہونٹ تھے۔اس حوالے سے تصویر کے کیپشن میں عامر خان نے لکھا، ’لامائسہ نے لپ اسٹک خریدی اور بغیر بتائے لگا بھی لی‘۔ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی کی معصومانہ شرارت کو اس کے لیے ‘مشکل کا سبب’ بھی قرار دے ڈالا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس باکسر عامر اور ان کی اہلیہ کے درمیان غلط فہمیوں کے باعث ان کی ازدواجی زندگی کافی متاثر رہی تھی، جس کی خبریں میڈیا پر خوب گردش چلی تھیں۔بعد ازاں عامر خان نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے اور فریال کے درمیان معاملات حل ہوگئے ہیں اور وہ سال کا اختتام اچھا کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.