#BachaKhanInternationalAirport #CoronavirusConfirmed #Pakistan

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

پشاور:جدت ویب ڈیسک: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے تمام کورونا مریضوں کو قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا۔
کورونا مریضوں نے قرنطینہ مرکز جانے سے انکار کیا اور انکا کہنا تھا کہ وہ ویکسین لگا کر ملک پہنچے ہیں تاہم ایس او پیز کے مطابق تمام کورونا مریضوں کو ضلعی انتظامیہ کی حوالے کیا گیا جسکے بعد کورونا مریضوں کو ضلعی انتظامیہ کی زیر انتظام قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا۔ کورونا مریضوں کو ریسکیو 1122 کے زرئعے قرنطینہ مراکز شفٹ کیا جاتا ہے۔باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسرعبد الرحمان عباسی کے مطابق ائیر پورٹ پر تمام ایس او پیز کا خیال رکھا جاتا ہے اور مسافر کے علاوہ کسی کو بھی ائیر پورٹ جانے کی اجازت نہی جبکہ مسافروں کے ٹیسٹ نتائج آنے سے پہلے کسی کو بھی ائیر پورٹ سے باہر نہی جانے دیا جاتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.