Mawra Hocane Actress

بالی وڈ انڈسٹری تکنیکی لحاظ سے لالی وڈ سے زیادہ معیاری ہے‘ ماورا حسین

کراچی جدت ویب ڈیسک :بولی وڈ فلم ‘صنم تیری قسم’ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا ماننا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری تکنیکی لحاظ سے پاکستانی فلم انڈسٹری سے زیادہ معیاری اور بہتر ہے۔ماورا حسین نے اگرچہ اداکاری کا آغاز پاکستانی ڈراموں سے 2011 میں کیا تھا، تاہم انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 2016 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ‘صنم تیری قسم’ سے کیا۔اس فلم سے قبل وہ متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کر چکی تھیں، ان کی یہ فلم کوئی خاص کمائی کرنے میں ناکام رہی، تاہم اسے فلمی تنقید نگاروں نے اچھی فلم قرار دیا۔بولی وڈ فلم میں کام کے بعد ماورا حسین کے لیے پاکستانی فلم انڈسٹری کے دروازے بھی کھلے اور ان کی حال ہی میں عید الاضحیٰ پر مصالحہ رومانٹک کامیڈی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ ریلیز ہوئی۔ماورا حسین، فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید، واسع چوہدری، کبریٰ خان، احمد علی بٹ اور ثروت گیلانی کی اس فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن ملک بھر سے تین کروڑ روپے بٹور کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ابتدائی 2 دن میں دنیا بھر سے 10 کروڑ 72 روپے کما کر نیا ریکارڈ بھی بنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.