بالی ووڈ فلم شیر کی کہانی مدر انڈیا کا ریمیک ہے ، حمائمہ ملک

ممبئی جدت ویب ڈیسک پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ ’میں بالی ووڈ فلم ’’شیر ‘‘کی کہانی کے حوالے سے بہت کچھ ابھی نہیں بتا سکتی، بس یہ فلم مدر انڈیا کا ریمیک ہے، فلم کی زیادہ تر شوٹنگ راجھستان میں ہوئی‘۔حمائمہ ملک کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اپنے اس تجربے کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی، یہ ہندوستان میں میری پہلی فلم تھی، میں نے ونود کھنہ کے ساتھ بھی اس فلم میں کام کیا، اور ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع خوش قسمتی ہے، فلم میں پریش راول اور سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کا بھی موقع ملا‘۔حمائمہ ملک فلم میں سنجے دت کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی، جو ان کی موت کے بعد ان کی جگہ سنبھالیں گی۔فلم کی ریلیز کے حوالے سے حمائمہ نے کہا کہ اس کی ریلیز بہت جلد کی جائے گی۔خیال رہے کہ حمائمہ ملک نے سنجے دت کو ان کی 58 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں خالص روح رکھنے والا اور سب سے سچا انسان قرار دیا تھا۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حمائمہ ملک نے تصویر شیئر کرتے ہوئے سنجوبابا کے لیے تعریفی جملے بھی لکھے، انہوں نے سنجے دت کے ساتھ 5 سال قبل نکالی گئی تصویر بھی شیئر کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.