Juhi Chawla

بالی ووڈاداکارہ جوہی چالہ کراچی میں مختصر قیام کے بعد دبئی روانہ ہوگئیں

کراچی جدت ویب ڈیسک : بالی ووڈاداکارہ جوہی چالہ کراچی میں مختصر قیام کے بعد دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ جوہی چالہ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی کراچی آمد کی اطلاع دی تھی۔ اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ لنچ کے لیے بوٹ کلب آئی ہیں اور اس کے بعد وہ جوانی پھر نہیں آنیفلم دیکھنے جائیں گی۔تاہم اب کراچی کے مختصر دورے کے بعد اداکارہ جوہی چالہ دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔ دبئی روانگی کے وقت ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے پاکستان آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے رشتے داروں سے ملنے کراچی آئی تھیں۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی فلمجوانی پھر نہیں آنی2کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا مجھے کراچی میں قیام کے دوران صرف اسی فلم کو دیکھنے کا موقع ملاتھا اور یہ بے حد اچھی فلم ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جوہی چالہ کراچی آئی تھیں بلکہ اس سے قبل 2013 اور 2016 میں بھی کراچی آچکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.