باالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے غریب عوام کا معاشی استحصال فوری بند کیا جائے‘اسد عمر

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی اسدعمرنے کہاہے کہ حکومت ڈیزل پر اکتالیس روپے ٹیکس کی مد میں بٹور رہی ہے۔پٹرول پر تقریباً چونتیس روپے فی لیٹر وصول کئے جارہے ہیں۔یہ بات انہوں نے عوام کو مہنگا تیل بیچنے پر وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہی۔ اسدعمرنے کہاکہ حکومت پاکستان انتہائی بے رحمی سے اپنے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے جنوبی ایشیائ میں عوام کو مہنگا ترین تیل بیچنے والوں کی فہرست میں حکومت پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔انہوں نے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا براہ راست اثر عام آدمی کی معیشت پر پڑتا ہے،حکومت اپنی نااہلی کا خمیازہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو بھگتنے پر مجبور کرتی ہے۔اسدعمرنے کہاکہ باالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے غریب عوام کا معاشی استحصال فوری بند کیا جائے،پٹرولیم مصنوعات پر عائد ناقابل جواز ٹیکس واپس لیکر ایندھن سستا کیا جائے حکومت اپنی آمدن میں اضافے کیلئے ٹیکسوں کے فرسودہ نظام میں بہتری لائے

Leave a Reply

Your email address will not be published.