اے ڈی خواجہ نے خوفناک لسٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک :سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جرائم اور خلاف ضابطہ کارروائیوں میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کا معاملہ کی سماعت کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مس کنڈکٹ اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث سزا پانے والے افسران سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گریڈ 16 کے افسران جو اختیارات سے تجاوز کرنے اور جرائم میں ملوث ہونے پر جبری ریٹائرڈ کئے گئے ان میں انسپکٹر حمید اللہ نیازی، انسپکٹر ہمایوں احمد اور انسپکٹر حیات اللہ شامل ہیں پولیس رپورٹ کے مطابق 19 پولیس افسران کو بر طرف بھی کیا گیا جن میں سب انسپکٹرز رانا خوشی محمد، انسپکٹر محمد ایاز کھیرو اور اے ایس آئی فخر اویس بھی شامل ہیں۔ جبکہ اختیارات کے نا جائز استعمال اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث گریڈ 15 اور اسکے نیچے کے افسران جنہیں جنری ریٹائرڈ کیا گیا ان کی فہرست طویل ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.