ایک پیسہ بھی بچوں کو نہیں دونگا ‘ شاہ رخ خان کا اعلان

ممبئی جدت ویب ڈیسک شاہ رخ خان نے کہا کہ وراثت میں پیسوں کے بجائے اچھی تعلیم اور گھر کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑیں گے۔ شاہ رخ خان نے دنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کہا وہ اپنے بچوں کیلئے وراثت میں پیسوں کے بجائے اچھی تعلیم اور گھر کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا دنیا میں تعلیم سے بڑی کوئی دولت نہیں، اگر انسان کے پاس اچھی اور معیاری تعلیم ہو تو وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دنیا کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کو دنیا کی بہترین تعلیم دلوا رہا ہوں تاکہ مستقبل میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.