Iman Ali Model Actress Pakistan Karachi

شرمین عبید چنائے کے بعد شوبز انڈسٹری کی خواتین میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا‘ایمان علی

کراچی جدت ویب ڈیسک : معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی رائٹر بن گئیں۔ گزشتہ ایک برس سے فلم کا سکرپٹ لکھ رہی تھیں جو اب مکمل ہوچکا ہے۔ ایمان علی کا کہنا ہے کہ خواتین کا فلمسازی کے لئے میدان عمل میں آنا خوش آئند ہے، اس سے بیرون ممالک میں پاکستان کا ایک اچھا امیج اجاگر ہوگا۔شرمین عبید چنائے کے بعد شوبز انڈسٹری کی خواتین میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے، ثنا کے پروڈکشن ہاو?س کے تحت فلمیں ہی نہیں دستاویزی فلمیں بھی تیار کی جائیں گی جس میں معاشرتی مسائل کواجاگر کیا جائیگا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ موضوعاتی فلمیں بنا کر دنیا بھر میں اپنے مسائل سکرین کے ذریعے پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.