MQM

ایک سال کے مختصر عرصے میں ہم نے ریکارڈ کام کئے ہیں ،ریحان ہاشمی

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم مشکل حالات کے باوجود عزم و حوصلے اور استقامات کے ساتھ حتی المکان بلدیاتی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ہم نے جووعدے عوام سے کئے ہیں وہ اپنے دورانیے میں پورے کریں گے ایک سال کے مختصر عرصے میں ہم نے ریکارڈ کام کئے ہیں جو ہما ری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔وہ لیاقت آباد پل کے ساتھ گرین بیلٹ کی تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پرمتعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجو د تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے عوام کی خدمت کے لئے وسائل کے محتاج نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے فقیدالمثال تعاون نے ہمارے حوصلے بلند کئے ہیںاور ہم ضلع وسطی کی عوام کے بھر پور تعاون سے جلد ایک ماڈل ضلع بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے واضع رہے بلدیہ وسطی کی جانب سے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے بہترین پلاننگ کے ذریعے ضلع کو ترقی دینے کا کام بھر پور انداز میں جاری رکھا ہوا ہے اس ضمن میں پہلے مرحلے میں ضلع وسطی کی مختلف یوسیز میں شاہراہوں کو منتخب کر کے ان کی تزئین و آرائش ، روڈ کارپیٹنگ ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی کا کام کیا جارہا ہے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے اب تک شاہرا عبدالقادر جیلانی نارتھ ناظم آ با د ،شاہرا زاہد نارتھ کراچی ،بلال مسجد تا دعا چوک جانے والی شاہرا ہ(نیو کراچی )کی تزئین و آ رائش کے بعد عوام کے حوالے کردیا گیا ہے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت سند ھ کی بے اعتنائی اور فنڈز کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے نامساعد حالات ہمارے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرتی ہے تاکہ محدود زرائع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ بلدیہ وسطی کی ہر یوسی میں ماڈل شاہراہ،پارکس و پلے گراؤنڈ،اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی و تبدیلی کا کام کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.