Sonakshi Sinha Actress Bollywood

ایکٹر ہونے کی بھاری قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے ‘سوناکشی سنہا

ممبئی جدت ویب ڈیسک :انڈین فلموں میں شوٹ گن کے نام سے مشہور اداکار شترو گھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے کہاہے کہ ایکٹر ہونے کی قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے۔گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے نامور بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ اداکار ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ااپ اپنے ہنر کے ذریعے بہت بڑی آبادی تک کوئی بھی بات پہنچا سکتے ہیں۔ لوگ آپ کی بات سنتے اور آپ کی باتوں پر غور بھی کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ اپنی اس حیثیت کو لوگوں تک اچھی باتیں پہنچانے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس پیشے کے نقصانات بھی ہیں۔سوناکشی نے کہا کہ بطور ایک اداکارہ وہ مسلسل لوگوں کی نظروں میں رہتی ہیں اور یہ اس پیشے کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ عوام اداکاروں پر ہر وقت نظر رکھتی ہے اور یوں ان کی آزادی چھن رہی ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اداکار ہمیشہ اپنی مرضی سے کام نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ ان پر مسلسل نظر رکھتے ہیں ،اگرچہ یہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت ہے لیکن لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے ہیں۔سوناکشی کا کہنا تھا کہ آج بالی وڈ میں ان کا جو مقام ہے اس کے لیے ان کے والد شترو گھن سنہا کو ان پر بہت فخر ہے۔انہوںنے کہاکہ پہلے جب وہ کہیں جاتی تھیں تو لوگ ان سے پوچھتے تھے کہ کیا وہ شترو گھن سنہا کی بیٹی ہیں تاہم اب اکثر ان کے والد سے کہا جاتا ہے کہ وہ سوناکشی کے والد ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ہوائی جہاز کے سفر کے دوران ایسا ہوا کہ ایئر ہوسٹس نے آ کر ان سے کہا کہ سر میں آپ کو جانتی ہوں ، آپ سوناکشی سنہا کے والد ہیں۔سوناکشی نے کہا کہ وہ دیسی لڑکی کے کردار میں خود کو بہتر محسوس کرتی ہیں ، وہ خود دل سے ایک دیسی لڑکی ہیں اور انھیں دیسی کپڑے پہننا اور پنجابی گانوں پر رقص کرنا بہت پسند ہے۔سوناکشی نے کہا کہ انھیں زیادہ مزالٹیرا اوردبنگ جیسی فلموں کر کے آتا ہے۔سوناکشی سنہا کی رواں ہفتے نئی فلم ریلیز ہوئی ہے جس کا نام ہے ہیپی پھر بھاگ جائےگی۔ یہ ایک مزاحیہ فلم ہے اور سوناکشی کے مطابق وہ خود اصل زندگی میں اس کردار جیسی ہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ خوش رہنے کی کوش کرتی ہیں ،انھیں لوگوں کو ہنسانا آتا ہے تاہم فلمی ناقدین کو سوناکشی کی یہ فلم پھیکی لگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.