Amitabh Bachchan

ایکشن ہیرو جیکی چن امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’آنکھیں‘‘ کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے

ممبئی جدت ویب ڈیسک :ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جیکی چن بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکاری امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’آنکھیں‘‘ کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کی کامیاب فلم ’آنکھیں‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کےلئے گزشتہ ماہ ہی ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم سے شہرت پانے والے ادکار سوشانت سنگھ راجپوت اور فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘ سے سب کی توجہ حاصل کرنے والی اداکار کارتک آریان کو فائنل کرلیا گیا تاہم اب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جیکی چن بھی امیتابھ بچن کے ہمراہ اس فلم میں انٹری دیں گے۔انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ 2019 میں شروع ہوگی جو جنوری 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے فلم ’آنکھیں‘ 2002 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں امیتابھ بچن کے ہمراہ اکشے کمار، ارجن رامپال، پریش راول اور سشمتاسین نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ فلم کی کہانی 3 اندھے چوروں کے گرد گھومتی ہے جن سے ایک بینک میں چوری کروائی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.