ایکسائز پولیس کا چھاپہ،20 کلو چرس برآمد،2 ملزمان گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک صوبائی ایکسائز پولیس ٹیم نے اے ای ٹی او سید محمد صادقین اور ایکسائز انسپکٹر نثار احمد کی سربراہی میں دھابے جی فارم ہائوس ریس ہوٹ خان بلوچ گوٹھ گھارو ضلع ٹھٹہ میں چھاپہ مار کر 20 کلو گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان اجمیر خان اور محمد حیات کو گرفتار کرلیاہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دریں اثنا صوبائی وزیر برائے ایکساز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چالہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایکساز ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے کیونکہ معاشرے کو منشیات سے پاک رکھنا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.