Hot American model

ایوانکا نے صدر ٹرمپ پر جنسی ہراسیت کے الزامات سے متعلق سوال کو نا مناسب قرار دیا

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے نامناسب جنسی برتاؤ کے ارتکاب کی جو تردید کی ہے وہ اس کا اعتبار کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک صدر کی بیٹی سے ایسا سوال کیا جانا نا مناسب ہے۔یہ بات ایوانکاٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ایوانکا سے جب یہ پوچھا گیا کہ آیا وہ صدر ٹرمپ پر جنسی ہراسیت اور ناروا سلوک کے الزامات عائد کرنے والی خواتین کا یقین کرتی ہیں تو ان کا جواب تھا کہ ایک بیٹی سے یہ سوال پوچھا جانا انتہائی نامناسب بات ہے۔ایوانکا نے باور کرایا کہ میں اپنے والد کو جانتی ہوں اور ان کی بات کا یقین کرتی ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ بیٹی ہونے کی حیثیت سے میں یہ حق رکھتی ہوں کہ اپنے والد کی بات کو سچ سمجھوں۔یاد رہے کہ 12 سے زیادہ خواتین کی جانب سے امریکی صدر پر نامناسب برتاؤ کا الزام عائد کیا جا چکا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ان تمام دعوؤں کا انکار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.