Tennis Championship

این بی پی ٹیون سٹی ٹینس چمپئن شپ 31 اگست سے شروع ہوگی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :این بی پی ٹیون سٹی ٹینس چمپئن شپ 31 اگست سے اسلام آبادٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ڈائریکٹر ٹورنامنٹ کامران خلیل کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آبادکے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 31 اگست سہ پہر تین بجے تک اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں،ٹورنامنٹ انٹری فیس پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں سات کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، انڈر 18- سنگلز، انڈر14- سنگلز،انڈر 10- سنگلز اور لیٹل ماسٹر کپ کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 5 ستمبر کو کھیلے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.