ایم کیو ایم کا پی ایس 114میں دھاندلی کا الزام ،الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

کراچی جدت ویب ڈیسک ایم کیو ایم نے پی ایس 114کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کر تے ہوئے الیکشن کمیشن مین درخواست دائر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے حلقہ پی ایس114میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم آخری وقت تک جیت رہی تھی ۔ایم کیو ایم کی پٹیشن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آخری وقت میں نتائج تبدیل کیے گئے، ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق اور دوبارہ گنتی تک نتائج روکے جائیں ۔پٹیشن میں نادرا سے ووٹرز کے انگوٹھوں کی شناخت کی تصدیق کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔یاد رہے اتوار کے روز پی ایس 114میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی کامیاب ہوئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published.