Pervez Musharraf Former President and Army Chief

ایم کیو ایم دعوت دے تب بھی ان کی سربراہی نہیں کروں گا، پرویز مشرف

کراچی جدت ویب ڈیسک :آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ فاروق ستار اتنے اہم نہیں کہ انہیں ہٹانے کی کوشش کروں، ایم کیو ایم دعوت دے تب بھی ان کی سربراہی نہیں کروں گا، میرا وژن وسیع ہے اور ایم کیو ایم اس پر پوری نہیں اترتی۔ایک خصوصی انٹرویومیں پرویز مشرف نے کہاکہ فاروق ستار کے مائنس 2 بیان پر مجھے ہنسی آئی، ان میں قیادت کی خوبیاں نہیں وہ ابھی نہیں جانتے کہ عوام کے لیے کیا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا سیاسی کیریئر مایوس کن ہوگا کوئی انہیں تسلیم نہیں کرے گا، چوہدری نثار نے تو کھل کر مریم نواز کے بارے میں رائے دی، مریم نواز عوام کی خوشحالی سے متعلق کچھ نہیں جانتیں، میرے خیال میں نااہلی کے بعد نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ حالات ایسے ہی رہے تو مرکز میںâنáلیگ اور سندھ میں پی پی جیت جائے گی، شہباز شریف نواز شریف سے بہتر وزیر اعظم ثابت ہوں گے، وہ ایڈمنسٹریشن اچھی کر لیتے ہیں، پنجاب کے لوگ کہتے ہیں کہ ن لیگ نے صرف لاہور کو خوبصورت بنایا۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو کچھ بھی ہے سب کے منی ٹریل موجود ہیں، موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے وطن واپس نہیں ائوٓں گا، مجھے عدالتوں میں جانے سے مسئلہ نہیں مسئلہ غیر قانونی فیصلوں کا ہے، میں پاکستان کو آسمان پر لے گیا، نواز شریف قبر میں لے جارہے ہیں۔پرویز مشرف نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں قوانین لوگوں سے انتقام لینے کے لیے بنائے جاتے ہیں، اسمبلی میں پاکستان کے خلاف باتیں ہورہی ہیں اور ہم چپ بیٹھے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.