Ahsan Iqbal Interior Minister

ایم ڈبلیو ایم نے احسن اقبال کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور جدت ویب ڈیسک :مجلس وحدت المسلمین کو کالعدم جماعت قرار دینے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ درخواست میں وفاقی وزیر کے بیان کو عدالتی احکامات کے برعکس قرار دیا گیا ہے۔مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے فدا حسین ایڈوکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جس وفاقی وزیر داخلہ سمیت یگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار میں نشاندہی کی گئی کہ ہائیکورٹ نے 2 جولائی 2015ءکو مجلس وحدت المسلمین کو سیاسی جماعت قرار دیا اور اس کی ملک میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی تھی لیکن وفاقی وزیر داخلہ نے مجلس وحدت المسلمین کو کالعدم جماعت قرار دیا ہے جو عدالتی فیصلے کی توہین ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں اس لیے انکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.