Emily Ratajkowski Marriage

ایملی رتاکووسکی نے اچانک شادی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا

نیویارک جدت ویب ڈیسک :چند ہفتے قبل ہی معروف امریکی اداکارہ ایملی رتاکووسکی کا سبستیان بیئر مک کلارڈ نامی شخص سے معاشقہ منظرعام پر آیا تھا اور گزشتہ روز اس نے ایسا اعلان کر دیا ہے کہ سن کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایملی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مک کلارڈ کے ساتھ شادی بھی کر چکی ہیں۔ اس اعلان کے ساتھ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی اور اپنے شوہر کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔رپورٹ کے مطابق اس تصویر میں سبستیان ایملی کو بوسہ دے رہے ہوتے ہیں۔ تصویر کے نیچے ایملی نے لکھا ہے کہ ’’آج میں نے شادی کر لی۔‘‘ایملی کو اس وقت شہرت ملی تھی جب وہ رابن تھیک کی ایک ویڈیو میں نمودار ہوئیں۔ اس کی شادی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کی شادی کی تقریب میں سوشل میڈیا سٹار ’دی فیٹ جیو‘ بھی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.