Smart Rear Key

ایل جی نے کے سیریز کے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے

کراچی جدت ویب ڈیسک ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنی کے سیریز کے نئے اسمارٹ فونز متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ K8اور K10اسمارٹ فونز موبائل ورلڈ کانگریس 2018 میں نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔ Kسیریز کے دونوں اسمارٹ فون ماڈلز عالمی سطح پر یورپ، ایشیاء ، لاطینی امریکہ اور مشرق وسطیٰ جیسے اہم خطوں میں متعارف کرائے جائیں گے۔ جدید کیمرا فیچرز جیسے ہائی اسپیڈ آٹو فوکس اور شور میں کمی کے ساتھ کم روشنی میں بہتر فوٹوگرافی کی سہولیات کے ساتھ Kسیریز نے انتہائی کم قیمت میں غیرمعمولی مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ K8 اور K10اسمارٹ فونز کو 2.5 ڈی آرک گلاس ڈیزائن کے ساتھ خوبصورتی سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں اسمارٹ فونز تین دلچسپ رنگ ایسٹرو بلیک، موروکین بلیو اور ٹیرا گولڈ میں دستیاب ہوں گے۔ K10اسمارٹ فون کے خوبصورت دھاتی ڈیزائن کے ساتھ یو فریم ہے جس کی وجہ سے نہ صرف یہ پکڑنے میں آرام دہ ہے بلکہ اتنے بہترین فیچرز کے ساتھ یہ اتنی کم پرائس رینج میں عام طور پر دستیاب بھی نہیں ہوتا۔ K10اسمارٹ فون 13 میگا پکسل بیک کیمرے سے آراستہ ہے جو اسکے فلیگ شپ G6 اسمارٹ فون میں بھی آراستہ ہے جبکہ 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا ہے جو سیلفی لینے کے دوران بوکے (Bokeh) ایفکٹ میں معاون ہوتا ہے۔ K10اسمارٹ فون میں شٹر بگز میں فیز ڈیٹکشن آٹو فوکس ہے جو روایتی آٹو فوکس کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ تیز رفتار ہے۔ اس اسمارٹ فون میں اسمارٹ ریئر کی (Smart Rear Key) ہے جو نہ صرف فنگر پرنٹ کے ساتھ فون کو ان لاک کرتا ہے بلکہ تیزرفتار تصاویر کے لئے کوئیک شٹر اور آسان اسکرین شاٹس کے لئے کوئیک کیپچر فیچر شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایل جی کے K8 اسمارٹ فون میں جدید کیمرا یو ایکس فیچرز اور کم روشنی میں فوٹوگرافی کے فیچر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ K8 اسمارٹ فون میں آٹو شاٹ، گیسچر شاٹ، فلیش فار سیلفی اور کوئیک شیئر جیسے پسندیدہ فیچرز شامل ہیں۔ K8 اور K10اسمارٹ فونز میں ہلکے ماحول میں واضح تصاویر لینے کے ساتھ لو لائٹ نوائز ریڈکشن فیچر بھی شامل ہے۔ ہائی ڈائنامک رینج (ایچ ڈی آر) سے ملاپ کے ساتھ تصاویر مزید روشن جبکہ کنٹراسٹ کی سطح زیادہ بلند ہوجاتی ہے۔ دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ گروپ تصاویر لینا اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہے جو نئے ٹائمر ہیلپر فیچر سے چلتا ہے۔ اس فیچر کے ساتھ K8اور K10اسمارٹ فونز ویژیول ایڈ کے طور پر فلیش استعمال کرکے بالکل درست وقت اور مقام پر دوستوں و اہل خانہ کے ساتھ تصویر لے سکتے ہیں۔ Kسیریز کے اسمارٹ فون میں فلیش جمپ کٹ کے نام سے ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جو ہر 3 سیکنڈز میں 20 تصاویر کھینچتا ہے اور ان تصاویر کو ملا کر تفریحی جی آئی ایف امیج تیار کی جاسکتی ہے۔ فلیش جمپ کٹ فیچر K8اور K10اسمارٹ فونز میں دستیاب ہے اور دونوں طرح کے فرنٹ و بیک کیمروں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے بزنس یونٹ لیڈر اور سینئر وائس پریذیڈنٹ ہازیونگیک نے کہا، “ایل جی کی جانب سے سال 2018 کی Kسیریز میں صارفین کے لئے وہی چیزیں دستیاب ہیں جو ان کے لائف اسٹائل اور ضروریات پر پوری اترتی ہیں۔ ہم پرامید ہیں کہ ہم اپنی اسمارٹ فون کیمرا ٹیکنالوجی اور دیگر باسہولت فیچرز کے ساتھ تیزی سے تغیر پذیر مارکیٹ میں اپنے صارفین کے دل و دماغ جیت سکتے ہیں۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published.