Indian Forces Firing in LOC 2 Killed

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے‘پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول کے بھمبھر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے 32 سالہ منیر چوہان کہوٹہ کے رہائشی تھے جب کہ 28 سالہ عامر حسین کا تعلق ضلع بھمبھر سے تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں بھرپور اور موثرکارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.