Asian Games 2018 Pakistan National Archery Team Trials

ایشین گیمز، پاکستان قومی آرچری ٹیم کیلئے ٹرائلز 18 فروری کو ہوں گے

پشاور جدت ویب ڈیسک :ایشین گیمز کیلئے پاکستان کی قومی مرد وخواتین ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 18 فروری کو اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال محمد خان کے مطابق ٹرائلز کے لئے اعجاز احمد خان، پاک فوج کے کرنل جنید عالم، واپڈا کے افتخار گل اور اسلام آباد ناصر محمود پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ٹرائلز میں آٹھ آٹھ مرد وخواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں ایشین گیمز کے لئے تیار کیا جائے گا منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مئی میں لگایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.