Asian Cycling Championship National Team Gone

ایشین ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ، قومی ٹیم کی روانگی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :8 رکنی قومی ٹیم ایشین ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کےلئے (آج) بدھ کو ملائشیا روانہ ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق چمپئن شپ 15 سے20 فروری تک ملائشیاءمیں کھیلی جائےگی جس میں5 کھلاڑی اور 3 آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کھلاڑیوں میں ارسلان، زاہد محمود، شکیل جٹ، عزت اللہ اور عبدالباسط شامل ہیں جبکہ افیشلز میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ، سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور کے پی کے سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد شامل ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کےلئے قومی ٹیم 14 فروری کو ملائشیا روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے اور کیمپ میںکھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ ایشیئن سائیکلنگ چمپئن شپ میں ایشیاءکے42 ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے اور ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کےلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائےگا اور توقع رکھتے ہیں کہ چمپئن شپ میں قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.