Asia Forex Trade Rate Dollar Rate

ایشیائی فا ریکس ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی قدرمستحکم

ٹوکیو جدت ویب ڈیسک :ایشیائی فا ریکس ٹریڈ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو امریکی ڈالر کو قدرے استحکام حاصل رہا۔ڈی ایکس وائے انڈیکس 89.045 پر مستحکم رہا جبکہ ڈالر کی شرح تبادلہ 106.330 ین رہی جو کہ جمعہ کو تین سال کی کم ترین شرح تبادلہ 105.545ین پر تھی تاہم طویل المدتی اندازوں کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر ابھی بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ٹوکیو ٹریڈ میں یورو1.2556 ڈالر ، پائونڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ 1.4045 ڈالر اور آسٹریلین ڈالر 0.7932 ڈالر رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.