Aishwarya Rai Bachchan Reject Sanjay Leela Bhansali's Film To Star With Husband Abhishek

ایشوریا بھی شوہر کے ہاتھوں مجبور، سنجے بھنسالی کیساتھ کام سے انکار کر دیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنے شوہر اداکار ابھیشک بچن کی وجہ سے نامور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی حسینہ ایشوریا رائے نے بہترین اہلیہ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کے بجائے اپنے شوہر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کو ترجیح دی۔ ایشوریا رائے کو اْس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اْن کے سامنے سنجے لیلا بھنسالی اور ابھیشک بچن کی فلم کے درمیان انتخاب کرنا پڑا لیکن انہوں نے دونوں فلموں کی تاریخ یکساں ہونے کی وجہ سے ہدایتکار انوراگ کشیپ کی فلم ’گلاب جامن‘ میں ابھیشک کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت اور باجی راؤ مستانی میں بھی کام کرنے سے انکار کر چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.