ایشوریا اور ہریتک نے ایک ساتھ کھانا کھانے سے انکار کردیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک اداکارہ ایشوریہ رائے اور ہریتک روشن نے فلم ’’جودھا اکبر‘‘ کے ایک سین میں کھانا کھانے سے ہی انکار کر دیا-فلم ’’جودھا اکبر‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک منظر میں ہریتک روشن اور ایشوریا رائے کو کھانا کھانے کی ایکٹنگ کرنا تھی۔ یہ سکرپٹ راجپوت رانی جودھا سے متعلق تھا اور ایشوریا رائے اس فلم میں جودھا کا کردار ادا کر رہی تھیں۔اس سین کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے ڈائریکٹر نے بہت سی ایسی ڈشیں بنوائیں جن میں مکھن کا بے تحاشا استعمال کیا گیا تھا۔ اب یہ دونوں فنکار ہی اپنی فٹنس پر بہت توجہ دیتے ہیں، اس لئے دونوں نے ہی یہ منظر عکسبند کروانے سے انکار کر دیا کیونکہ ری ٹیکس کے دوران انہیں بار بار یہ کھانا کھانے کی ضرورت پڑتی۔دونوں اپنے انکار پر ڈٹ بھی گئے اور بالآخر ڈائریکٹر نے ایسی ڈشیں بنوائیں جن میں مکھن کا استعمال قدرے کم کیا گیا تھا اور پھر دونوں فنکار یہ منظر عکس بند کروانے پر رضامند ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.