Amir Khan Boxer

ایسا کیا ہوگیا کہ باکسر عامر خان کوجرابوں سمیت تمام کپڑے اتارنے پڑ گئے۔۔۔

لندن جدت ویب ڈیسک :برطانوی نژاد پاکستانی باکسنگ ا سٹار عامر خان کو ایک مقابلے سے قبل وزن مقررہ حد تک لانے کے لیے جرابوں سمیت تمام کپڑے اتارنے پڑ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان اور کولمبیئن باکسر سموئیل ورگاس کے درمیان ایرینا برمنگھم میں ہونے والے مقابلے کا دن آن پہنچا ہے، میچ سے پہلے دونوں باکسرز کا وزن کیا گیا۔وزن کرنے کے دوران انتہائی دلچسپ صورتحال ا±س وقت پیدا ہوئی جب عامر خان کا وزن ویلٹر ویٹ کےلئے مقررہ حد 147پاﺅنڈز سے صرف 2اونس زیادہ ہوگیا ¾باکسر کو وزن حد میں لانے کے لیے اپنی جرابوں سمیت بچے کچے تمام کپڑے اتارنے پڑے تو وزن مقررہ حد تک پہنچا۔سابق عالمی چمپئن عامر خان فائٹ جیت کر دسمبر میں ویلٹر ویٹ کیٹگری کی ٹائٹل فائٹ کے خواہاں ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.